چینی صدر شی جن پھنگ جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توقایف کی دعوت پر آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ سے روانہ ہو گئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توقایف کی دعوت پر آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ سے پیر کو روانہ ہو گئے ہیں۔
شی جن پھنگ کے ہمراہ وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی بھی شامل ہیں۔
