چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختارعلاقے کی یولی کاؤنٹی میں سیاح شاہراہ ریشم اورعظیم دیوارثقافتی عجائب گھرکا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں واقع شہرچھن ہوانگ داؤ میں دیوارچین کے شان ہائی گوان عجائب گھرکو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ پہلے درجے کا قومی عجائب گھر ہے جو7ہیکٹررقبے پر محیط ہے اوراس کی عمارت 30ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں پانچ مستقل اور تین عارضی نمائشی ہال ہیں۔
11ہزار سے زیادہ ثقافتی نوادرات کا حامل یہ عجائب گھر ایک جدید، کثیرالمقاصد مرکز ہےجو ثقافتی تحفظ، نمائش، تعلیم، تحقیق اورتفریحی تجربات کو یکجا کرتا ہے۔
اس وقت تاریخی نوادرات، دیوار چین میں شان ہائی گوان کے کردار اور قدیم چینی اسلحہ و زرہ بکتر سے متعلق نمائشیں عوام کے لیے کھلی ہیں۔
عجائب گھر کے نائب منتظم گوو ینگ نےکہا کہ عجائب گھر عظیم دیوار کے ورثے کی حفاظت اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے عالمی سطح پر اس کے فروغ کے علاوہ تعلیمی تعاون اور ڈیجیٹل نمائشوں کو آگے بڑھانے کے لئے وقف ہے۔
