جمعرات, اگست 21, 2025
پاکستانفارم 47 حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ،زراعت ،کو تباہ...

فارم 47 حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ،زراعت ،کو تباہ کر دیا گیا، عالیہ حمزہ

رہنماء پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ فارم 47 حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے وفاقی بجٹ اور ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم نواز کسانوں کو مافیا کہہ رہی ہیں، ہر فرد کو 10لاکھ کے ہیلتھ کارڈ سے محروم کر دیا گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تمام ٹیکس لگادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں 800فیصد اور سرکاری ملازم کی تنخواہ میں صرف 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گروتھ کے جھوٹے اعداد و شمار جاری کئے جا رہے ہیں،وزیر خزانہ خود کہہ رہے ہیں معاشی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر سے جو سلوک ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم تیار ہیں، اڈیالہ سے کال آتے ہی سڑکوں پر ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!