چوتھی چین-افریقہ معاشی و تجارتی نمائش بڑے معاہدوں کے ساتھ ختم ہوگئی جبکہ چین اورافریقہ معاشی تعاون گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں-(شِنہوا)
چھانگ شا(شِنہوا) چوتھی چین-افریقہ معاشی و تجارتی نمائش ختم ہو گئی ہے جس میں بڑے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ چین اور افریقہ معاشی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ نمائش میں مجموعی طور پر 11.39 ارب امریکی ڈالر کے 176 منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔
یہ اعداد و شمار 2023 کے گزشتہ سیشن کے مقابلے میں بالترتیب 45.8 فیصد اور10.6 فیصد زائد ہیں۔
چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں واقع نمائش کے مرکزی مقام پر اتوار کی دوپہر تک 2 لاکھ سے زائد افراد نے نمائش میں شر کت کی۔
یہ تعداد گزشتہ سیشن کی تعداد سے دوگنا زائد ہے۔ مرکزی مقام پر طے پانے یاعارضی طور پر طے شدہ معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.5 ارب یوآن (تقریباً 34 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) رہی۔
ہمسایہ شہر شیانگ تان میں منعقدہ بھاری مشینری کی متوازی نمائش میں 20 کروڑ یوآن کے عارضی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
پہلی مرتبہ نمائش میں چین-افریقہ تعاون کے معروف برانڈز، اعلیٰ معیار کی افریقی مصنوعات اور چین-افریقہ فیشن صنعتوں پر مبنی مخصوص نمائشیں شامل کی گئیں۔
نمائش میں تقریباً 2 ہزار 100 کمپنیاں شریک ہوئیں جن میں 43 افریقی ممالک سے 764 کمپنیاں شامل ہیں۔ چینی اور بین الاقوامی خریداروں کی تعداد 12 ہزار رہی۔
4 روزہ نمائش کے دوران 200 سے زائد اقسام کی افریقی زرعی مصنوعات آن لائن اور سپر مارکیٹس میں فروخت ہوئیں۔ 14 افریقی ممالک نے مخصوص معاشی اور تجارتی تشہیر کی سرگرمیاں منعقد کیں۔
یہ تقریب صوبہ ہونان کی حکومت اور چین کی وزارت تجارت کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں چین اور افریقہ سے 4 ہزار 700 سے زائد کمپنیوں اور30 ہزار شرکاءنے نمائشوں اورملاقاتوں میں شرکت کی۔
