اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک، 300 زخمی

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک، 300 زخمی

 ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے،ایرانی میزائل حملوں کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعدپیر کی صبح ایران نے اسرائیل پر 100 میزائلوں سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ،مقبوضہ علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں واقع امریکی سفارتخانے کے قریب بھی معمولی نقصان ہوا ہے، امریکی سفیر نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے سیکشن کے قریب معمولی نقصان کی تصدیق کردی جبکہ امریکی سفارتخانہ پیر کوبھی بند رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی شاخ کے قریب معمولی نوعیت کا نقصان ہوا ہے، تاہم کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی سفیر برائے اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ آج بھی بند رہیں گے، کیونکہ محفوظ مقام پر قیام کی ہدایت اب بھی نافذالعمل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!