اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی میں...

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی میں 9.4 فیصد اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹے بین الاقوامی اقتصادی فورم کے بین الاقوامی ڈیجیٹل نظم ونسق جائزہ اور ڈیجیٹل صنعت کے مواقع پیدا کرنے کے موضوع پر متوازی اجلاس اور عالمی ڈیجیٹل صنعت کی ہم آہنگی پرسربراہ اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل صنعت کو  پہلی سہ ماہی کے دوران85 کھرب یوآن (تقریباً 11.8 کھرب امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 9.4 فیصد زیادہ ہے۔

جمعہ کے روز وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شرح نمو گزشتہ برس  کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد پوائنٹس زائد رہی ۔

پیداوار سے ہونے والی آمدنی میں 10.4 فیصد  جبکہ ڈیجیٹل خدمات کی آمدنی میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت نے اپریل میں بتایا تھا کہ مارچ کے اختتام  تک چین میں 5 جی  بیس سٹیشنوں کی تعداد 43 لاکھ 90ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور صارفین میں نفوذ کی شرح 75.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے اہم شعبے مضبوط رہے ہیں۔ سافٹ ویئر کی صنعت کو 31 کھرب یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ گزشتہ  برس کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!