پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں شہری تجدید مہم آگے بڑھانے کے لئے رہنما اصول جاری

چین میں شہری تجدید مہم آگے بڑھانے کے لئے رہنما اصول جاری

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے ضلع یو ژونگ کی دائی جیا گلی میں ایک خاتون سیاح کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی شہری تجدید کے منصوبوں کو مزید کوششوں کے ساتھ مسلسل آگے بڑھائے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاترکی جانب سے رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں جن کا مقصد 2030 تک ملک کی شہری تجدید مہم میں اہم پیشرفت کا حصول ہے۔

ان کا مقصد تحفظ کو بہتر بنانا، خدمات کا معیار  بڑھانا، رہائش کا ماحول بلند کرنا، کاروباری ماڈلز کی تیاری اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا بھی ہے۔

موجودہ عمارتوں کے ساتھ ساتھ پرانے رہائشی علاقوں کو مضبوط بنانے سمیت ان کی تزئین و آرائش پر کوششیں مرکوز ہوں گی جبکہ ان کی بنیادی  شہری سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے جن میں پارکنگ، چارجنگ، آگ سے بچاؤ اور مواصلات شامل ہیں۔

رہنما اصولوں کے مطابق پرانے تجارتی بلاکس، صنعتی علاقوں اور شہری دیہات کی بہتری اور تزئین و آرائش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ لوگوں کی زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  کثیر سطح اور ہمہ گیر عوامی خدمت کے نیٹ ورکس قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں میں شہروں میں حیاتیاتی نظام کو بحال کرنے، شہری تاریخ اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لئے تقاضے بھی طے کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!