کروشیا کے شہر کورلات میں کروشیا کے وزیراعظم آندریج پلینکووچ (سامنے دائیں طرف دوسرے ) اور کروشیا میں چینی سفیر چھی چھیان جن(سامنے بائیں طرف دوسرے) کورلات شمسی منصوبےکے تعمیراتی مقام کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
کورلات(شِنہوا)کروشیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کورلات میں منعقد ہوئی۔ اس موقع کروشیا کے وزیراعظم آندریج پلینکووچ نے امید ظاہر کی کہ کورلات شمسی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنا کر تعلقات کو فروغ دے گا۔
زادار کاؤنٹی کے بینکوویک شہر کے اندر ایک چھوٹی سی بستی کورلات میں واقع یہ منصوبہ چین کے نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن لمیٹڈ (نورینکو انٹرنیشنل) اور شان ڈونگ الیکٹرک پاور انجینئرنگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ پر مشتمل ایک چینی کنسورشیم تعمیر کرے گا۔
تقریب سے خطاب میں کروشیاکے وزیراعظم نے چین کے زیر تعمیر سینج ونڈ فارم میں کامیاب تعاون کو بھی اجاگر کیا اور شراکت دار چینی اداروں کے ساتھ تعاون کی تجدید پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کروشیا میں چینی سفیر چھی چھیان جن نے کہا کہ کورلات منصوبہ علاقائی اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، معاش کو بہتر بنائے گا اور کروشیا کی توانائی کی منتقلی اور ماحول دوست ترقی میں معاونت کرے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نورینکو بین الاقوامی ٹھیکیدار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائے گی، قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے ایک اور اعلیٰ معیار کا منصوبہ تعمیر کرے گی جو تمام فریقوں کے لئے تسلی بخش ہوگا۔
