میرا نام ڈاکٹر زہرا بتول ہے ۔میں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں سال 2017 میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے یہاں آئی تھی۔مجھے ساؤتھ چائنہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں داخلہ مل گیا۔پی ایچ ڈی کے بعد میں نے پہلا کورس چھنگ دو یونیورسٹی میں جوائن کیا۔اس کے بعد میں نے ویسٹ چائنہ ہاسپیٹل میں کورس جوائن کیا۔یہاں میں اس لئے آئی کیونکہ مجھے یہاں مواقع بہت اچھے دکھائی دئیے۔بنیادی طور پر میرا تحقیق کا شعبہ میڈیسن ہے۔میری دلچسپی بھی یہی تھی کہ میں اس جگہ پہ آؤں۔ویسٹ چائنہ ہاسپیٹل بہت بڑی جگہ ہے ۔یہاں کام کرنے کا ماحول بہت اچھا تھا۔یہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شاندار رہا۔میرا اب دوسرا سال ہے۔لیکن میں یہ کہوں گی کہ ویسٹ چائنہ ہاسپیٹل میں کام کرنے کا جو تجربہ ہے وہ حقیقت میں بہت اچھا تھا۔میں کوشش کرتی ہوں کہ یہاں پہ اچھے سے اچھا کام کروں۔اور میرے اس ہاسپیٹل کو میری کوشش سےبہت شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔میں مزید کوشش بھی کر رہی ہوں کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ ملے۔دونوں ملکوں کے طلبہ میں رابطے بڑھیں، یہاں کے طلبہ پاکستان میں کوشش کریں۔پاکستان کے طلبہ بھی چین میں آئیں اور یہاں کی مختلف یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں آئیں اور یہاں آکر اپنی تحقیق کریں۔میرے خیال میں مشترکہ ریسرچ کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ورک،میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنےکے حوالے سے چین ایک بہترین مقام ہے۔اس معاملے میں میری بہت زیادہ خواہش ہے کہ میرے ملک کا نام روشن ہو اور ساتھ ہی چین کا نام روشن ہو۔ دونوں ملک خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے مل کر بہت اچھا کام کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link