اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے ایک ارب...

چین میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے ایک ارب 46 کروڑ دوروں کا نیا ریکارڈ قائم

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کی ریلوے کا عملہ تیزرفتار آزمائشی ٹرین میں سوار ہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے ایک ارب 46 کروڑمسافر دورے ہوئے جوگزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زائد اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے بتایا کہ 4 ماہ کے دوران قومی ریلوے نے روزانہ اوسطاً 11 ہزار224 مسافر ٹرینیں چلائیں جو گزشتہ برس کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنہ ریلوے نے سیاحت اور فطری ماحول سے قربت کی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کے لئے مخصوص مقامات کے سفری راستوں کی احتیاط سے منصوبہ بندی کی ہے جس سے سیاحت اور بزرگ شہریوں کی معیشت دونوں کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

چائنہ ریلوے کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران قومی ریلوے کے ذریعے تقریباً 56لاکھ90 ہزار غیر ملکی مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 32.1 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!