اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تعمیراتی مشینری کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

چین میں تعمیراتی مشینری کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں سیاح چوتھی چھانگ شا بین الاقوامی تعمیراتی سازوساز نمائش میں لائٹ سپورٹس طیارہ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

چھانگ شا(شِنہوا)چوتھی چھانگ شا بین الاقوامی تعمیراتی سازوسامان نمائش (سی آئی سی ای ای) چین کے وسطی شہر چھانگ شا میں شروع ہوگئی جس میں تعمیراتی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دینے والی جدید مشینری اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لئے دنیا بھر سے ایک ہزار 800 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔

"اعلیٰ معیار، ذہانت اور ماحول دوست” موضوع کے ساتھ اس سال کی نمائش میں کیٹرپلر اور ہٹاچی تعمیراتی مشینری جیسے عالمی صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سانے اور زوم لیون جیسی بڑی چینی تعمیراتی کمپنیاں بھی شریک ہیں۔

3 لاکھ مربع میٹر پر محیط نمائش میں نمائش کنندگان نئی توانائی سے چلنے والی مشینری، انسان کے بغیر چلنے والی ٹیکنالوجی اور دیگر اعلیٰ درجے کے آلات پیش کر رہے ہیں۔ اس میں تعمیرات، ہنگامی امداد، کان کنی، زراعت اور نقل و حمل کے شعبوں میں استعمال ہونے والے آلات شامل ہیں۔

تقریباً 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے 760 بین الاقوامی خریدار بھی خریداری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے اس نمائش میں شریک ہیں۔

چین میں ہٹاچی کنسٹرکشن مشینری کے نمائندے تسون تاکا موری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی سی ای ای وقت کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ صنعتی ایونٹ اور مارکیٹ کے شرکاء کے لئے عالمی معیار کا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

اتوار تک جاری رہنے والی اس سال کی سی آئی سی ای ای میں مختلف فورمز، تکنیکی تبادلہ کی تقریبات اور کاروباری میل جول کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!