اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ دفعہ 232 کے تحت ٹیکس اقدامات فوری روکے، ترجمان چینی وزارت...

امریکہ دفعہ 232 کے تحت ٹیکس اقدامات فوری روکے، ترجمان چینی وزارت تجارت

چینی وزارت تجارت نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ 232 کی تحقیقات پر مبنی اپنےٹیکس اقدامات کو جلد از جلد روکے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کی ایک ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ  دفعہ  232 کی تحقیقات پر مبنی اپنے ٹیکس اقدامات کو  جلداز جلد  روکے۔

ترجمان حہ یونگ چھیانگ نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ دفعہ 232 کے تحت درآمد شدہ گاڑیاں ، اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ٹیکس اور دواسازی سے متعلق دفعہ 232 کی تحقیقات یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دوسرے ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچاکر  قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو کمزور کرتے ہیں۔ یہ امریکہ کی مقامی صنعتوں کو فائدہ  دینے میں ناکام رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر دفعہ  232 کے تحت ٹیکس اقدامات کو فوری ختم کرے اور مساوی بنیادوں پر مذاکرات کے ذریعے  تمام فریقین کے خدشات کو مناسب طریقے سے دور کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!