چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیمی جدت کے نظام اور سائنسی جریدے کی ترقی کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)
ووہان(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سائنس و ٹیکنالوجی میں چین کی اعلیٰ درجے کی خود انحصاری تیز کرنے، جدید صنعتی نظام کے قیام اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مضبوط رفتار کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات چین کے وسطی صوبے ہوبے کے معائنہ دورے کے موقع پر کہی۔ پیر سے شروع ہونے والا یہ دورہ بدھ کو ختم ہوا تھا۔
انہوں نے سائنسی و صنعتی جدیدیت کا انضمام مضبوط بنانے، اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی مہیا کرنے، صنعتی وسپلائی چین کے استحکام اور سلامتی میں اضافے اور صنعتوں میں اعلیٰ درجے، ذہین اور ماحول دوست تبدیلی تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈنگ نے ہوا ژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہوبے جیوفینگ شان لیبارٹری میں اعلیٰ تعلیمی اختراعی نظام اور سائنسی جریدے کی ترقی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بنیادی تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور عملی اطلاق کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اہم مشترکہ ٹیکنالوجی رکاوٹیں دور کرنے اور سائنسی کامیابیوں کے عملی استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
