اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-لاؤس ریلوے لاؤ کی زرعی برآمدات میں اضافہ کا ذریعہ بن گئی

چین-لاؤس ریلوے لاؤ کی زرعی برآمدات میں اضافہ کا ذریعہ بن گئی

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں چین-لاؤس ریلوے ٹرین کی5 کروڑ ویں مسافر سن یی وے(درمیان )یوشی ٹرین سٹیشن پر اپنے والدین کے ساتھ سیلفی بنارہی ہے-(شِنہوا)

وینتیان(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے نے 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں تقریباً ایک لاکھ 56ہزار ٹن شکرقندی کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے اور ساتھ ہی  لاؤ زرعی برآمدات کو آسان بنانے میں ریلوے کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

لاؤس-چائنہ ریلوے کمپنی لمیٹڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 14 مئی تک ریلوے نے شکرقندی کے 5ہزار750 کنٹینرز کی ترسیل کی جس کا مجموعی وزن ایک لاکھ 56ہزارٹن رہا۔

زرعی برآمدات کو فروغ دینے اور لاؤ کی معیشت کی ترقی میں ریلوے نے لاؤ کی زرعی مصنوعات کی نقل و حمل کو اولین ترجیح بنا دیا ہے۔ ریلوے خدمات فراہم کرنے والا ادارہ کھیپ کے حجم سے قطع نظر ہر درخواست پر مکمل مدد فراہم کرتا ہے۔

ریلوے نے اس کے علاوہ نقل وحمل کو بھی بہتر بنایا ہے، زرعی سامان کے لئے ٹرین کے مخصوص راستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور تعاون کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے سرحدی عہدیداروں کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔ ان کوششوں نے کسٹم کا  طریقہ کار  آسان اور ترسیل کے وقت کو کم کرنے میں مدد کرکے اس بات کو یقینی بنایاہے  کہ لاؤ زرعی مصنوعات کو تیزی اور موثر طریقے سے برآمد کیا جائے۔

 چین -لاؤس ریلوے اپنے آغاز کے بعد سے لاؤس اور خطے سے چین کو زرعی مصنوعات برآمد کرنے کا ایک انتہائی موثر راستہ بن چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!