چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جے 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے لئے بیجنگ میں معیشت کے بارے میں پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے نجی اداروں کے لئے ایک سمپوزیم منعقد کیا جس کا مقصد موجودہ اقتصادی صورتحال، روزگار اور ترقی کے استحکام سے متعلق پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے آراء حاصل کرنا تھا۔
چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن(این ڈی آر سی) کے سربراہ ژینگ شان جے کی صدارت میں ہونے والے سمپوزیم میں شرکاء نے صنعتی کارکردگی پر اپنی بصیرتیں پیش کیں اور نجی کاروباروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تجاویز دیں۔
نجی اداروں نے جدت، مارکیٹ کے تنوع اور مستحکم آپریشنز پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بیرونی خطرات کے خلاف بہتر لچک کو تسلیم کیا۔
شرکاء نے چیلنجز کے باوجود طویل مدتی امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے نجی شعبے کے فروغ سے متعلق قانون کے نفاذ کو سنگ میل قرار دیا جو اس شعبے کے لئے قانونی تحفظات کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
تجاویز میں آئندہ 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) میں نجی شعبے کی معاونت کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے۔
ژینگ نے میکرو اقتصادی پالیسیوں کو مائیکرو سطح کی کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان باقاعدہ رابطہ کاری کے نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ژینگ نے مزید کہا کہ این ڈی آر سی 15ویں 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نجی اداروں کی معاونت سے متعلق پالیسیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنائے گا۔
