اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناسمگل شدہ 25 نایاب نوادرات امریکہ سے مصر واپس پہنچا دیے گئے

اسمگل شدہ 25 نایاب نوادرات امریکہ سے مصر واپس پہنچا دیے گئے

مصری وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق قدیم مصری تہذیب کے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والی 25 نایاب نواردات امریکہ سے مصر واپس لائی گئی ہیں۔

مصری قونسل خانہ نیویارک نے ان نواردات کی واپسی کی نگرانی کی ہے۔وزارت نے انہیں حالیہ برسوں میں بازیاب کی جانے والی سب سے بڑی اسمگل شدہ نوادرات کی کھیپ قرار دیا ہے۔

اس مجموعے میں پتھر اور لکڑی کے تابوتوں کے ڈھکن، مٹی اور سونے سے مزین لکڑی کے تدفینی نقاب، ایک بڑا عقیق پتھر کا گلدان اور ایک خاتون کی تصویر شامل ہے جو یونانی-رومی دور (تقریباً 332 قبل مسیح تا 640 عیسوی) سے تعلق رکھتی ہے۔

بازیاب شدہ اشیاء میں مختلف دھاتوں سے بنے  زیورات کی ایک وسیع اقسام، بطلیموس اول کے دور کا ایک نایاب سونے کا سکّہ، اور کانسی و پتھر سے بنے چھوٹے مجسمے بھی شامل ہیں جو قدیم مصری عقائد اور فنکارانہ روایات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ بازیابی نیو یارک میں قائم مصری قونصل خانے، نیو یارک شہر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر، اور امریکی سیکیورٹی ایجنسیوں کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔ اس کارروائی میں ان نجی جمع کنندگان کے ساتھ طویل مذاکرات بھی شامل تھے جن کے پاس یہ نوادرات موجود تھیں۔

اس کارروائی میں مصر کی متعلقہ حکام، بشمول وزارتِ سیاحت و نوادرات، وزارتِ خارجہ کا ثقافتی شعبہ، اور محکمہ استغاثہ نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

مصر نے حالیہ برسوں میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی کے لیے عالمی سطح پر اپنی مہم تیز کر دی ہے تاکہ اپنے قدیم ورثے کا تحفظ اور واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

قاہرہ، مصر سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!