پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین اور ویتنام کے درمیان 9 ویں سرحدی دفاعی دوستی کا تبادلہ

چین اور ویتنام کے درمیان 9 ویں سرحدی دفاعی دوستی کا تبادلہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر پھنگ شیانگ میں گاڑیاں یویی گوان بندرگاہ یا دوستی پاس سے گزرنے کے لئے قطار میں کھڑی ہیں-(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا)چین اور ویتنام نے چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے اور ویتنام کے لانگ سون صوبے میں نامزد علاقوں اور بندرگاہوں پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی سرحدی دفاعی دوستی کے تبادلے کا آغاز کیا ہے۔

2014 میں آغاز کے بعد سے اب اس کے 9 ویں ایڈیشن میں اس سال کے تبادلے میں دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک توسیعی شیڈول اور سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

11 سے 17 اپریل تک منعقد ہونے والی اس تقریب میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے مشترکہ طبی مشاورت، خلیج بے بو میں سمندری گشت اور سرحد کے قریب رہنےوالی برادریوں کے درمیان ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔

11 سے 13 اپریل تک دونوں ممالک کی فوجی طبی ٹیموں نے مشترکہ مشاورت اور گھروں کے دوروں کے ذریعے 3100 سے زائد سرحدی رہائشیوں کا علاج کیا، 1300 سے زائد مفت معائنے کئے اور ادویات کے 2000 سے زائد ڈبے تقسیم کئے۔

13 اپریل کو ویتنامی بحری بیڑا بیہائی، گوانگ شی پہنچا- جو شہر کا پہلا دورہ تھا۔ بدھ اور جمعرات کو خلیج بے بو میں طے شدہ 38 ویں چین۔ ویتنام مشترکہ گشت سے قبل اپنی دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں اطراف کے فوجیوں نے بحری جہازوں کے دوروں، تجربات کے تبادلے اور کھیلوں کی تقریبات سمیت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!