5 ویں چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے گرم مرطوب جزیرے صوبہ ہینان میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ چین عالمی کاروباری اداروں کے لئے ایک اہم منڈی ہے۔
اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈزنے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔
حبیب الرحمٰن کو دوسری بار اس نمائش میں شرکت کا موقع ملا۔ وہ شنگھائی میں قائم ایک ایرانی قالینوں کی تجارت کرنے والے ادارےکے وائس جنرل منیجر ہیں۔ اس بار وہ جیڈ (قیمتی پتھر) سے بنی مصنوعات لے کر آئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (اردو): حبیب الرحمٰن، پاکستانی نمائش کنندہ
’’ السلام علیکم ! میرا نام حبیب الرحمٰن ہے اور میں پاکستان سے ہوں۔ میں اس نمائش میں دوسری بار آیا ہوں۔ پچھلے سال میں میں پہلی بار آیا تھا ، اب میں میں دوسری بار یہاں آیا ہوں۔ میں پچھلے سال بھی پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس ((قیمتی پتھر سے بنی مصنوعات) لے کر آیا تھا۔اس سال بھی پاکستان کی جیڈ پراڈکٹس یہاں چین کی مارکیٹ میں متعارف کرا رہا ہوں۔ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔‘‘

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link