اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں الیکٹرک گاڑی بیٹری کے تحفظ کا نیا معیار جولائی 2026...

چین میں الیکٹرک گاڑی بیٹری کے تحفظ کا نیا معیار جولائی 2026 سے لاگو ہوگا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ  ایک نمائش میں پیش کردہ ایک انتہائی تیز رفتارچارجنگ ای وی بیٹری پلیٹ فارم دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی حفاظت سے متعلق نیا  لازمی قومی معیار یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس معیار کو  الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی پاور بیٹریوں کے لئے  حفاظتی تقاضے(جی بی 38031- 2025 ) کا نام دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ معیار میں  بیٹریوں کی تھرمل ڈیفیوژن ٹیسٹنگ کو بہتر بنانا  شامل ہیں جس میں درکار درجہ حرارت ، نگرانی کے وقت اور گاڑی کی جانچ پڑتال کی ضرورت کو مزید واضح کیا گیا ہے۔

بیٹری کی بنیاد کے متاثر ہونے پر اس کی حفاظتی صلاحیت جانچنے کے لئے ایک نئی انتہائی اثرات آزمائش بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ انتہائی تیز رفتار چارجنگ سائیکلز کے بعد ایک نئی حفاظتی آزمائش بھی شامل کی گئی ہے جس میں 300 تیز چارج سائیکلز کے بعد بیرونی شارٹ سرکٹ کی آزمائش کی جائے گی جس میں یہ لازم ہوگا کہ نہ تو آگ لگے اور نہ ہی دھماکہ ہو۔

نظر ثانی شدہ معیارمیں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ غیر پروپلشن بیٹریوں کے علاوہ معیار کا اطلاق الیکٹرک گاڑیوں کی پاور بیٹریوں پر ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!