چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں وائٹ میگنولیا پلازہ پر ایک نئی مشاہدہ گاہ ڈیک دی اسٹیج پر سیاح شہر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی نے اپنے پورے میٹرو نظام پر مکمل 5 جی کوریج مہیا کردی ہے۔
شنگھائی مواصلات انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کوریج 896 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی اور شہر کے سب وے نیٹ ورک کے 517 اسٹیشنوں پر مشتمل تمام 21 لائنوں پر دستیاب ہے اس میں 80 فیصد سے زیادہ نظام 5 جی ایڈوانسڈ (5 جی-اے) ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے۔
آزمائش کے نتائج کے مطابق اسٹیشنوں اور سرنگوں میں اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 600 ایم بی پی ایس سے زائد رہی جس میں بلند ترین رفتار ایک جی بی پی ایس سے زیادہ تھی۔ یہ تیز رفتار نیٹ ورک اسمارٹ شیڈولنگ، آلات کی نگرانی اور ہنگامی ردعمل سمیت آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے مسافروں کو بہتر خدمت مہیا کرے گا۔
انتظامیہ کے مطابق سفر کے بہتر تجربات کے لئے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور فائیو جی اے ایپلی کیشنز کو وسعت دینے سے متعلق مزید کوششیں کی جائیں گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link