اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی سہ ماہی میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی...

چین میں پہلی سہ ماہی میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد رہی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر روزگار میلے میں ملازمت کے متلاشی روزگار فراہم کرنے والوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسطاً شرح 5.3 فیصد رہی۔

قومی ادارہ شماریات کے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد تھی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

مارچ کے اختتام تک دیہی مہاجرمحنت کشوں کی مجموعی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 1.1 فیصد بڑھ کر 18 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار ہوچکی تھی۔

چین نے 2025 کے دوران سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کو تقریباً 5.5 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور وہ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی مقامی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!