اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخواتین سے متعلق 1995 کی عالمی کانفرنس کا جذبہ آگے بڑھایا جائے،...

خواتین سے متعلق 1995 کی عالمی کانفرنس کا جذبہ آگے بڑھایا جائے، چینی عہدیدار

ریاستی کونسل کی وزیر اور بچوں و خواتین سے متعلق قومی ورکنگ کمیٹی کی نائب سربراہ ہوانگ شیاؤوے (سامنے) نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (سی ایس ڈبلیو 68) کے 68 ویں اجلاس سے خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری نصف حصے میں بیجنگ میں ہونے والا خواتین کا عالمی سربراہ اجلاس خواتین سے متعلق 1995 کی عالمی کانفرنس کے جذبے کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ریاستی کونسل کی بچوں اور خواتین سے متعلق قومی ورکنگ کمیٹی کی نائب سربراہ ہوانگ شیاؤوے نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (سی ایس ڈبلیو 69) کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں خواتین سے متعلق 1995 کی عالمی کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر رواں سال کے آخر میں چین اور اقوام متحدہ خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

انہوں نے عالمی یکجہتی کے فروغ میں 1995 کی کانفرنس کے جذبے کو آگے بڑھانے اور بیجنگ اعلامیہ کا نفاذ کو تیز کرنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برداری کے قیام کے لئے پلیٹ فارم فار ایکشن کو تیز کرنے میں سربراہ اجلاس کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہ یہ نہ صرف تاریخ کا اعتراف اور تسلسل ہے بلکہ مستقبل کے لئے اختراع کا بھی عزم ہے۔

ہوانگ نے کہا کہ 1995 کی کانفرنس کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین نے معاشی و  سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ خواتین کی ترقی میں پیشرفت کے متعلق اپنے وعدوں کی مسلسل پاسداری کی۔

ہوانگ نے چینی خواتین کی تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے ملکی کوششوں سے متعلق سے آگاہ کیا۔

انہوں نے چین کے جامع پالیسی خاکہ اور نفاذ کی حکمت عملی کا لائحہ عمل بھی بتایا جس میں ادارہ جاتی معاونت مستحکم کرنا ، سرمایہ کاری میں اضافہ اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 چین نے گزشتہ 30 برس میں غربت کے خاتمے، صحت کی نگہداشت، تعلیم و خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر اہم شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے جو جدید دور میں خواتین کی تیزرفتارترقی کی ظاہر کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!