اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیمن میں امریکی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی اتحادی  فضائی حملوں کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

صنعاء/عدن، یمن (شِنہوا)  یمن کے شمالی علاقے میں حوثی مقامات پر امریکہ کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ کم از کم 101 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ نے اتوار کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ امریکہ کے فضائی حملے یمن بھر میں جاری ہیں۔

اس جانی نقصان کی اطلاع متعدد مقامات دارالحکومت صنعاء، حوثیوں کے  مضبوط گڑھ شمالی صوبہ صعدہ اور حوثیوں کے زیر انتظام یمن کے دیگر صوبوں سے دی گئی ہے۔

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ فوجی کارروائی میں شمالی صنعاء کے آل جارف رہائشی  علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد صنعاء کے مشرقی علاقے میں شواب رہائشی علاقے پر کئی بم گرائے گئے۔

تازہ حملے گروپ کے شمالی اہم مضبوط گڑھ صعدہ کے شمالی حصے میں واقع اس کے مرکزی شہر پر کیے گئے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق صنعاء میں کیے جانےوالے حملوں میں آل جارف علاقے میں حوثیوں کے زیر انتظام ریاستی ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قریب گولہ بارود اور راکٹ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ علاقے سے سفید دھویں کے بادل بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور فضائی حملوں کے بعد دھماکےبھی ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!