چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع ڈیلٹا ہیلتھ اسپتال کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں ڈیلٹا ہیلتھ اسپتال شنگھائی کو چلانے کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس سے یہ شہر کا پہلا مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی اسپتال اور چین کا پہلا غیرملکی ملکیتی امراض قلب کا خصوصی اسپتال بن گیا ہے۔
شنگھائی بلدیاتی صحت کمیشن نے مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی طبی اداروں کے لئے اجازت نامہ جاری کیا ،یہ صحت کی نگہداشت کے شعبے میں چین کے توسیع شدہ کھلے پن کی پالیسی کے بعد تازہ ترین پیشرفت ہے۔
اسپتال 2016 میں ایک مشترکہ منصوبے کے تحت قائم ہوا تھا۔ یہ اسپتال امراض قلب میں مہارت رکھتا ہے ،اسے 2018 میں شنگھائی کے طبی بیمہ نظام کا حصہ بنایا گیا تھا۔
سوائر پیسیفک لمیٹڈ نے مئی 2024 میں ڈیلٹا ہیلتھ کا سب سے بڑا شراکت دار بننے کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا۔
چین نے ستمبر 2024 میں صحت نگہداشت شعبے میں کھلے پن کے لئے آزمائشی پروگرام کا ایک مراسلہ جاری کیا تھا، اس میں بیجنگ ، شنگھائی اور تیانجن سمیت 9 صوبوں اور بلدیات کو شامل کیا گیا تھا جہاں مکمل طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری سے آزمائشی بنیادوں پر اسپتال شروع کئے جانے تھے۔
ماہرین کی رائے میں اس سے بیرون ملک سے جدید طبی ٹیکنالوجیز اور خدمات لانے میں مدد ملے گی جو چین میں اعلیٰ معیار کی صحت نگہداشت کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گی۔
