چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو بتایا ہے کہ چینی عوام کبھی بھی غلط فہمیوں سے متاثر نہیں ہوئے، دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں بدمعاشی سے دبا یا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
واشنگٹن (شِنہوا) ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ کا اضافی ٹیکس کا بہانہ بناتے ہوئے چین کو اپنے داخلی فینٹانائل بحران کا الزام دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر اور امریکی پبلیکیشن ایگزیکٹو انٹیلیجنس ریویو کے وائٹ ہاؤس کے لئے سابق نمائندے ولیم جونز نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں امریکی انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں فینٹانائل کے مسئلے کا الزام چین پر عائد کرنے کا کوئی بھی جواز نظر نہیں آتا۔
دہائیوں سے امریکہ۔چین تعلقات پر نظر رکھنے والےجونز نے کہا میری معلومات کے مطابق چینی حکومت فینٹانائل کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
چین نے مئی 2019 میں فینٹانائل سے متعلقہ تمام اشیاء کو کنٹرول کی جانے والی ریگولیٹری فہرست میں شامل کرنے میں سبقت حاصل کی ہے، یہ غیر قانونی پیداوار، اسمگلنگ اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایک مناسب اقدام ہے۔
جونز نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ چین نے امریکہ کو اپنے فینٹانائل بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک اقدامات کئے ہیں۔
چین کے ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے 4مارچ کو فینٹانائل سے متعلقہ اشیاء پر کنٹرول میں چین کے تعاون کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جس میں ملک کے کیمیکلز پر سخت کنٹرول کو اجاگر کیا گیاہے۔
