چینی طبی ٹیم کے ارکان گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں مفت طبی خدمات فراہم کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بنجول (شِنہوا) گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں ایڈورڈ فرانسس اسمال ٹیچنگ اسپتال کے بحالی کلینک میں ایک مریضہ کو آکوپنکچر سوئیاں اپنی ٹانگوں میں لگواتے وقت تھوڑی دیر کے لیے درد کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ مریضہ کا پہلا آکوپنکچر علاج تھا لیکن انہیں تقریباً فوری طور پر آرام حاصل ہوا۔
مریضہ کے داماد ابریما بہ نے کہا کہ میری ساس کی عمر 63 سال ہے، وہ گھٹنے کے شدید درد سے پریشان رہتی تھیں، کبھی کبھار وہ چل بھی نہیں پاتی تھیں، جب سے انہوں نے آکوپنکچر علاج کرایا ہے، ان کا درد نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے اور چلنا بھی بہت آسان ہو گیا ہے۔
آکوپنکچر کرنے والے 38 سالہ گاؤ شی چھی چینی طبی ٹیم کے رکن ہیں جو گیمبیا میں کام کر رہے ہیں، یہ ملک مغربی افریقہ کے "مسکراتے ساحل” کے طور پر جانا جاتا ہے۔
بہ نے اپنے بیٹے کا علاج کرنے والے چینی ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو لگ بھگ مسلسل کمر درد کا شکار تھا۔ آ کو پنکچر سیشنز کے ساتھ حالت میں بہتری کی وجہ سے لڑکے نے دوبارہ اسکول جا نا شروع کر دیا ہے۔
ایڈورڈ فرانسس سمال اسپتال میں گاؤ اور چینی طبی ٹیم کے 22ویں بیچ کے 9 دیگر ارکان گیمبیا کے ساتھیوں کے ساتھ مشاورتی کمرے اور آپریشن تھیٹرز میں کام کرتے ہیں، مقامی لوگوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہمدردی کے ساتھ علاج اور گرمجوشی فراہم کرتے ہیں۔
