پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کے باعث مجھے شدید طبی مسائل کا سامنا رہا، مختلف وجوہات کی بنا پر میری 4سے 5ڈسکس اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھیں، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کیلئے مجھے بے حد محنت اور جدوجہد کرنا پڑی۔
ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اب میں اب بالکل ٹھیک ہوں، میں اس پلیٹ فارم سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپکی کمر تک کٹ جائے تب بھی آپ نارمل زندگی گزار سکتے ہیں، بس درد برداشت کرنا پڑتا ہے۔
عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میرے بچے مجھے واش روم تک اٹھا کر لے جاتے تھے، اور میرے گھر کے ملازم جانتے ہیں کہ میں نے ان مہینوں میں کیا کچھ برداشت کیا۔




