پیر, فروری 16, 2026
تازہ ترینچینی خلائی سٹیشن کے عملے کا نیک تمناؤں اور تازہ کیک کے...

چینی خلائی سٹیشن کے عملے کا نیک تمناؤں اور تازہ کیک کے ساتھ گھوڑے کے سال کا استقبال

بیجنگ (شِنہوا) وہ زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پر ہیں اور اس سال بہار کے تہوار کے لئے گھر نہیں جا سکتے لیکن چین کے خلانوردوں نے روایتی چینی تہوار کو پرمسرت اور یادگار بنانے کے اپنے طریقے تلاش کر لئے ہیں۔

چینی خلائی سٹیشن تیان گونگ، جس کا مطلب آسمانی محل ہے، پر موجود شین ژو-21 کے خلانورد آنے والے چینی قمری سال یعنی "گھوڑے کے سال” کا جشن منا رہے ہیں۔ پیر کے روز نئے چینی سال کے موقع پر تینوں خلانوردوں نے چین کے انسان بردار خلائی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے زمین پر بسنے والوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

کمانڈر ژانگ لو، جو دوسری بار خلا میں یہ تہوار منا رہے ہیں، نے کہا کہ "میں ہر ایک کے لئے خیر و عافیت اور امن کی دعا کرتا ہوں۔” اس سے قبل وہ نومبر 2022 میں روانہ ہونے والے شین ژو-15 مشن کا بھی حصہ تھے اور تب وہ 6 ماہ مدار میں رہے تھے۔

خلاباز وو فی کے لئے مدار میں بہار کا یہ پہلا تہوار ہے، انہوں نے اس تجربے کو تازگی سے بھرپور اور باعث فخر قرار دیا۔ نوجوان فلائٹ انجینئر نے کہا کہ "گھوڑے کا سال ایک سرپٹ دوڑتے گھوڑے کی توانائی کا تقاضا کرتا ہے۔ آئیے ہم اپنے خوابوں کے لئے جدوجہد اور خوشیوں کے لئے کام جاری رکھیں۔ میری دعا ہے کہ آپ کا آگے کا سفر محفوظ اور ہموار ہو اور زندگی بہتر سے بہتر ہوتی جائے۔

پے لوڈ کے ماہر ژانگ ہونگ ژانگ کے لئے بھی خلا میں نیا چینی سال منانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ خلائی سٹیشن پر سائنسی تجربات کی مستقل پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے عینک پوش اور شاعری سے لگاؤ رکھنے والے اس خلانورد نے کہا کہ "نئے سال میں ہم ایک سرپٹ دوڑتے گھوڑے کی طرح کائنات کی کھوج جاری رکھیں گے اور ستاروں سے بھرے وسیع آسمان میں نئے ابواب رقم کریں گے۔” ایک سائنسدان سے خلاباز بننے والے ژانگ نے چین کی سائنسی اور تکنیکی کوششوں کی ترقی کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خدا کرے کہ ہر کوشش رنگ لائے۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!