منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچینی زرعی ماہرین نے سری لنکا کے پھلوں کی پیداوار میں انقلاب...

چینی زرعی ماہرین نے سری لنکا کے پھلوں کی پیداوار میں انقلاب برپا کر دیا

سورج کی تیز روشنی سے بھر پور سری لنکا کے علاقے میں ایک نئی زرعی شراکت داری قائم کی گئی ہے۔یہ شراکت داری مقامی لوگوں کے لئےجدیدکھیتی باڑی کےطریقوں کو متعارف کروا رہی ہے۔

منتقلی کا یہ منصوبہ 2023 میں شروع ہونے والے چائنہ ایف اے او اور سری لنکا ساؤتھ۔ساؤتھ کو آپریشن پروجیکٹ کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کےتحت چینی استوائی زرعی ماہرین مقامی کھیتی باڑی کے طریقوں کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پھلوں کی پیکنگ، اونچے کھیتوں کی تیاری اور درست نظام آبپاشی کےطریقوں سے مقامی کسانوں کو روشناس کرانے میں چینی ماہرین نے بڑی محنت کی ہے۔

اس اقدام سے یہاں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): سن ڈی کوان، گروپ لیڈر،چینی ماہر ین 

’’ہمارے ماہرین نےمقامی کسانوں کو تین اہم پھلوں جیسے آم، انناس اور کیلے کی پیداوار بڑھانے کے طریقے سکھانے کے لئے جدید چینی زرعی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے استعمال سے بیجوں کی افزائش، کھیتوں، پانی اور کھاد کے انتظام سمیت کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(چینی):جاوٴ زینگ شیان، ماہر، چینی ادارہ برائے استوائی زرعی سائنسز

’’زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ اور زرعی تکنیکی ماہرین کو تربیت دینا ہمارے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔ انناس کی فصل اب کٹائی کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے بنیادی طور پر ہم مقامی کسانوں کو فصل کی کٹائی کے دوران کم سے کم نقصان کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقے سکھا رہے ہیں۔ یہ اقدام فصل کے معیار اور پیداوار دونوں میں اضافے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔‘‘

پھلوں کی پیدوار میں سری لنکا کو درپیش مشکلات کی اہم وجہ جدید زرعی طریقوں کا کم استعمال ہے۔ چینی کاشتکاری کے انتظامی طریقوں کو اپنانے کے بعد آموں کے باغات کی پہلی کھیپ نے پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ پیداوار حاصل کی ہے۔ اس سال انناس کی فصلوں کی پیداوار تین گنا بڑھنے کی توقع ہےجبکہ کیلے کی پیداوار اور معیار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):سری ناتھ وِجے سوریا، فارم منیجر،مرکز برائے پائیدار زرعی تحقیق و ترقی، مکندورا

’’چینی ماہرین نےسری لنکا کی کاشتکار برادری میں انناس اور کیلے کی کاشت کے لئے بہت اچھی ٹیکنالوجی تقسیم کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بہت مددگار اور ان کے بہت سےتکنیکی فوائد ہیں۔ ہم نے ان ٹیکنالوجیز سے بہت سارے تکنیکی مشورے حاصل کئے ہیں۔‘‘

مکندورا، سری لنکا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!