چین میں تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا (فلوٹنگ، پروڈکشن، اسٹوریج اور آف لوڈنگ) کا حامل بحری جہاز چین کے شمالی شہر تھیان جن کی گودی پر لنگر انداز ہو رہا ہے۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں کاربن قابو کرنے اور ذخیرہ کرنے کی سہولت کا حامل ایک اختراعی فلوٹنگ، پروڈکشن، اسٹوریج اور آف لوڈنگ(ایف پی ایس او) جہاز مکمل کر لیا گیا ہے۔
روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا بحری جہاز ہے اور اس کی فراہمی فروری کے آخر تک متوقع ہے ۔
یہ ایف پی ایس او جہاز 333 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے اور اس کی روزانہ پیداوار کی صلاحیت 1 لاکھ 20 ہزار بیرل خام تیل تک ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو قابو کرنےکی منفرد صلاحیت موجود ہےجو نیویگیشن اور تیل کی پیداوار کے عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ اخراج گیسوں سے حرارتی توانائی کا استعمال کر کے بجلی پیدا کرتا ہے جو ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی کارکردگی کے دوہرے مقصد کو حاصل کرتا ہے ۔
ساحل سمندر پر تیل اور گیس کی سرگرمیاں سالانہ بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتی ہیں۔ ایسے جہازوں پر کاربن کو قابو کرنے اور ذخیرہ کرنے کی سہولت ںصب کرنا آف شور پیداوار اور پروسیسنگ سرگرمیوں سے اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک امید افزا حل فراہم کرتا ہے۔
