اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا سرمائی کھیلوں اور معیشت کی ترقی پر زور

چینی وزیراعظم کا سرمائی کھیلوں اور معیشت کی ترقی پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک مقامی آئس اسپورٹس سینٹر میں بچوں سے بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سرمائی کھیلوں اور متعلقہ صنعتوں میں ترقی تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ خدمات کی کھپت کے لئے نئے مواقع پیدا کرکے معیشت کے حوالے سے ایک نئے محرک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

لی نے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے معائنہ دورے میں مخصوص مفید وسائل بروئے کار لانے، معیاری مصنوعات کی فراہمی بہتر بنانے، سرمائی معیشت کو متحرک کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

لی نے ہاربن سونگ ہوا ریور آئس اینڈ سنو کارنیوال کے دورے میں کہا کہ عوام کے لئے قابل رسائی آئس اینڈ سنو مقامات کی تعمیر اور موسم سرما کی زیادہ دلچسپ اور تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنے کے لئے مقامی وسائل کو مزید بروئے کار لانا ضروری ہے۔

انہوں نے صوبے پر زور دیا کہ وہ کھپت کے نئے منظرنامے اور کاروبار کی نئی اشکال تیار کرتے رہیں، خدمات کی کھپت کو وسیع کرکے انہیں بہتر بنائیں اور ترقی مستحکم کرنے کے لئے اس کے مخصوص فوائد سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم لی نے مقامی آئس اسپورٹس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ حال ہی میں اختتام پذیر 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں نے سرمائی کھیلوں میں عوامی جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

 انہوں نے سرمائی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کو فروغ دینے اور سرمائی کھیلوں کے سازوسامان سے متعلق صنعتوں کی ترقی کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!