اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جاری بہارتہوار کے سفری رش میں ریلوے مسافردورے 40 کروڑ...

چین میں جاری بہارتہوار کے سفری رش میں ریلوے مسافردورے 40 کروڑ سے زائد ہوگئے

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ہان دان کے ہان دان ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 40 روزہ بہار تہوار سفری رش کے دوران ریلوے سے 40 کروڑ سے زائد مسافر دورے ہوچکے ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کا کہنا ہے کہ جمعہ تک ملک کے ریلوے مسافر دوروں کی تعداد 41 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جمعہ کو ریلوے مسافر دورں کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد تھی۔

ملک بھر میں ریلوے محکموں نے نقل وحمل کی صلاحیت مختص کرنے کے لئے سائنسی نکتہ نگاہ استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سفری خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے تا کہ مسافر محفوظ ، منظم اور آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہوں۔

چینی حکام توقع کررہے ہیں کہ رواں سال بہار تہوار کے دوران 9 ارب بین العلاقائی دورے ہوں گے جو 14 جنوری سے 22 فروری تک جاری رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!