روس، ماسکو میں منعقدہ برکس سیمینار برائے حکمرانی و ثقافتی تبادلہ 2024 کے دوران "عالمی سروے، عالمی ترقی کے نئے دور میں برکس تعاون 2024” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
ساؤ پاؤلو (شِنہوا) برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا نے اعلان کیا ہے کہ برازیل 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
برازیل نے یکم جنوری سے برکس کی صدارت سنبھالی ہے اور وہ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور موضوع تیار کرنے کے لئے ورکنگ گروپوں کی قیادت کررہا ہے جس میں سربراہان مملکت اور حکومت اکٹھے ہوں گے۔
ویرا کی ریو ڈی جنیرو کے میئر ایڈورڈو پیس سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا گیا ۔ یہ فیصلہ گزشتہ نومبر میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان 20 ممالک کے سربراہان مملکت کا خیرمقدم کریں گے جو برکس کے مکمل رکن اور شراکت دار ہیں ۔ ہم ان ممالک میں ترقی، تعاون اور حالات زندگی کو بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ ایک بار پھر ریو ڈی جنیرو ایک بڑے بین الاقوامی اجتماع کا محور ہوگا۔
ریوڈی جنیرو کے میئر پیس نے اس تقریب کے لئے انتظامی کمیشن تشکیل دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ برکس سربراہ اجلاس ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم کرے گا۔
