اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی علاقے کے قدیم گاؤں میں روایتی گھڑ دوڑ کا...

چین کے شمالی علاقے کے قدیم گاؤں میں روایتی گھڑ دوڑ کا انعقاد

چین کے شمالی صوبہ شَنشی کے گاؤں شیا ڈونگ ژائی میں جمعرات کے روز گھوڑ دوڑ کا ایک میلہ منعقد کیا گیا ہے۔یہ تہوار چین کے قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کی 16 تاریخ کو گاؤں میں منعقد ہوا جو کہ بہار کے میلے کی ایک روایت ہے۔ اس کی تاریخ 1800سال سے بھی زیادہ قدیم ہے۔ اس تہوار کو قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ روایت مشرقی ہان سلطنت (220-25 عیسوی) کے دور میں قائم کی گئی تاکہ پیغامات پہنچانے والے افراد کی عزت افزائی کی جا سکے۔ پیغام رسانی کرنے والے یہ افراد قدیم زمانے میں خاص طور پر جنگوں کے دوران مواصلاتی رابطے  کا اہم ذریعہ ہوتے تھے۔

یہ تقریب شیا ڈونگ ژائی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ گاؤں قدیم زمانے سے ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اس کا محل وقوع فوجی حکمت عملی کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جاتا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ما ژان فی، مقامی عہدیدار، ثقافتی ورثہ

’’ اس تقریب کا سب سے دلچسپ حصہ یہ تھا کہ یہ قدیم سڑک تقریباً 4 میٹر چوڑی ہے۔ تماشائی ایک بہت تنگ گزرگاہ سے مختلف قطاروں کی صورت میں نکل کر یہاں کھڑے تھے۔ دوڑ میں شریک  گھوڑے لوگوں کے جسموں کے بہت قریب سے گزر رہے تھے۔ یہ منظر ایک انتہائی زبردست بصری اثر اور سنسنی خیز تجربے کا باعث بنا۔‘‘

ان دنوں گھوڑ دوڑ کا یہ میلہ ایک ثقافتی سیاحت کی صنعت کا برانڈ بن چکا ہے۔ بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران پریڈز، روایتی پرفارمنسز اور آتشبازی کا مظاہرہ اس میلے کا حصہ ہوتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جین، سیاح

’’ میں صوبہ شَنشی کے شہر تائی یوآن سے ہوں۔ یہ ایونٹ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہے۔ ابھی گھوڑے میرے قریب سے ہوا کی طرح دوڑتے ہوئے گزرے ہیں۔ یہ منظر خاص طور پر حوصلہ افزا  تھا۔‘‘

یانگ چھوان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!