اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآئی ایم ایف شرائط کے باعث ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے مراعاتی پیکیج...

آئی ایم ایف شرائط کے باعث ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شرائط کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کے لیے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آڑے آگئیں۔ ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کے لیے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ جس پر مجوزہ مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو سبسڈی اورغیرظاہر شدہ آمدنی کیلئے  ایمنسٹی دینے سے انکار کردیا، ایف بی آر کی مخالفت پر سیکٹر کیلئے مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ٹاسک فورس  کئی اقدامات کی سفارش کر چکی ہے، پہلی بار گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ  تک ذریعہ آمدن ظاہر نہ کرنے کی سہولت کی تجویز تھی۔ سفارشات میں پراپرٹی ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی اور 3 فیصد ایف ای ڈی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق ہر قسم کی ٹیکس ایمنسٹی یا چھوٹ دینے پر پابندی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!