جمعہ, جنوری 16, 2026
پاکستانوفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ، مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس قرار

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ، مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس قرار

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس قرار دیدیئے گئے، 530 ملازمین دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کردیئے گئے۔

رائٹ سائزنگ سے وفاقی حکومت پر مالی بوجھ میں 3 کروڑ 99 لاکھ روپے ماہانہ بچت ہو گی۔

وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے 650 ملازمین سرپلس قرار دیئے گئے جس سے قومی خزانہ پر6 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کا بوجھ تھا۔

وزارتِ انسانی حقوق میں 38، آئی ٹی میں 29، بین الصوبائی رابطہ میں 7 سرپلس ملازم تھے، وزارت کامرس کے 45، وزارتِ کشمیر و گلگت بلتستان 57 ملازمین بھی سرپلس ہیں۔

سرپلس ملازمین کا مجموعی مالی اثر 8 کروڑ 92 لاکھ ماہانہ روپے سے زائد تھا، 530 ملازمین ایڈجسٹ کرنے پر مالی اثر کم ہو کر 3کروڑ 99 لاکھ روپے رہ گیا۔

جولائی 2024 سے نومبر 2025 تک سرپلس ملازمین کو ایڈجسٹمنٹ کا عمل جاری رہا، سرپلس ملازمین میں گریڈ سولہ تک کی تعداد زیادہ ہے، گریڈ 17 کے 9 ملازم، گریڈ 18 کے 11 اور گریڈ 19 کے 2 ملازم شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!