جمعہ, جنوری 16, 2026
پاکستانصحت کارڈ اجرا عوامی خدمت کا تسلسل، دائرہ ملک بھر میں پھیلایا...

صحت کارڈ اجرا عوامی خدمت کا تسلسل، دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائیگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا اجرا عوامی خدمت کا تسلسل ہے جس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائیگا۔

وفاقی دارالحکومت میں صحت سہولت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج ہم سب کیلئے ایک اہم دن ہے، صحت کی سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے، 2016میں نواز شریف نے یہ پروگرام شروع کیا تھا، صحت کارڈ پروگرام صوبوں میں پھیلا، لاکھوں خاندان مستفید ہوئے، صحت کارڈ کا اجرا عوامی خدمت کا تسلسل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت ہوگی تو انسان باوقار طریقے سے روزگار کما سکے گا، صحت ہو گی تو کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کریں گے، صحت ہوگی تو ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، صحت ہو گی تو مخالفین کو شکست دے سکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو سہولت فراہم کی جارہی ہے، امید ہے عوام کے اچھے علاج کو یقینی بنایا جائیگا، سندھ میں بھی اجرا کی تجویز بہت اچھی ہے، وزیراعلی سندھ سے بات کروں گا، سندھ کا صحت کے حوالے سے اپنا کوئی پروگرام ہوگا، وزیراعلی سندھ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بہت متحرک ہیں ان سے بات کرکے ہم کوئی حل نکالیں گے، پروگرام پنجاب میں بڑی تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں پروگرام پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی پروگرام جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!