نامور بھارتی گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے غیر اخلاقی بیان کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی ہے۔
گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے، صبح سے میرا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایڈیٹ کرکے وائرل کیا جارہا ہے جو بہت سے لوگوں کو برا لگ رہا ہے، میں آپ لوگوں کو اسکی کہانی بتانا چاہتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس سے ایک روز قبل مختلف ڈاکٹرز سے میری ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج کل کی نسل (جنسی طور پر منتقل ہونیوالی بیماری) سے بہت سے متاثر ہورہی ہے، شو کے دوران بھی میں نے جب جین زی کی بڑی تعداد دیکھی تو سوچا انکو انہیں کی زبان میں مشورہ دے دوں، میں نے او ٹی ٹی کی زبان یعنی جو زبان انہیں فلموں اور ڈراموں میں پسند ہے، میں سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس حوالے سے احتیاط کریں۔
انکا کہنا تھا کہ جین زی کیلئے استعمال کردہ زبان کچھ لوگوں کو بہت بری لگی، میں ان سے اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں، میرا کسی کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی مقصد نہیں تھا، انسان غلطیوں کا پتلا ہے اور میں کوشش کروں گا آج کے بعد ایسی زبان استعمال نہیں کروں۔




