جمعہ, جنوری 16, 2026
تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران کام کے مقام پر اموات میں کمی،...

چین میں 2025 کے دوران کام کے مقام پر اموات میں کمی، آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حادثات سے بچاؤ اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی کوششوں کے نتیجے میں 2025 کے دوران پیداواری سلامتی کے حادثات اور ان میں ہونے والی اموات دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت ہنگامی انتظام  کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال ملک بھر میں کام کے مقامات پر پیش آنے والے 19 ہزار 884 حادثات میں 18 ہزار 261 افراد جان سے گئے۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اموات میں 7 فیصد اور حادثات کی تعداد میں 8.7 فیصد کی کمی ظاہر کرتے ہیں۔

2025 کے اعداد و شمار کی ایک اہم خاصیت غیر معمولی طور پر سنگین حادثات  کا مکمل طور پر نہ ہونا ہے۔ قومی قواعد و ضوابط کے تحت اس زمرے میں وہ حادثات آتے ہیں جن میں کم از کم 30 اموات ہوں، 100 افراد شدید زخمی ہوں یا 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1.42 کروڑ امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہو۔

وزارت کے مطابق کام کے مقامات پر سلامتی میں یہ بہتری ایک ایسے انتظامی تغیر کا نتیجہ ہے جس میں سلامتی کے نظم و نسق کو حادثات کے بعد ردعمل کے بجائے روک تھام پر مبنی ماڈل کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

2025 میں ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی نے مرکزی سطح کی 22 معائنہ ٹیمیں تعینات کیں۔ ان ٹیموں نے 17 ہزار سے زائد حفاظتی خطرات کی نشاندہی کی، جن میں 585 بڑے حادثاتی خطرات شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان ٹیموں نے ملازمین اور عوام کی طرف سے رپورٹ کئے گئے مسائل اور پوشیدہ خطرات کے حل کی نگرانی بھی کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!