چینی بحری ہسپتال پیس آرک چین کے مشرقی ژے جیانگ صوبے کی ژو شان بندرگاہ پر پہنچ گیا۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) چینی بحری ہسپتال پیس آرک اپنے "مشن ہارمونی۔2024” کے دوران 13 ایشیائی اور افریقی ممالک میں انسان دوست طبی خدمات مکمل کرنے کے بعدجمعرات کی صبح ژے جیانگ صوبے کے ژو شان میں ایک بندرگاہ پر پہنچ گیا ۔
16 جون 2024 کو روانگی کے بعد سے جہاز نے 215 دنوں میں30ہزارسے زائد ناٹیکل میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا جس نے مشن سیریز کے لیے اپنی طویل ترین مدت اور سب سے زیادہ وسیع کام کے طور پر ریکارڈ توڑا۔
اس جہاز نے سیچلز، تنزانیہ، مڈ غاسکر، موزمبیق، جنوبی افریقہ، جبوتی اور سری لنکا جیسے ممالک کا دورہ کیا۔
مشن کے دوران جہاز کے طبی عملے نے 82ہزار980مریضوں کا علاج کیا اور ایک ہزار392سرجریز کیں۔ عملے نے پیشہ ورانہ سیمینارز میں شرکت کے علاوہ میزبان ممالک کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے بھی کیے۔
پیس آرک چین کا پہلا معیاری بحری ہسپتال ہے جسے خود چین نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ اگست 2010 میں مشن ہارمونی شروع کرنے کے بعد اس نے 49 ممالک اور علاقوں کا دورہ کیا اور 3لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کو طبی خدمات فراہم کیں۔
