اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال ہے، گرینیڈین وزیر

چین ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال ہے، گرینیڈین وزیر

گرینیڈا کے وزیر اقتصادی ترقی، منصوبہ بندی، زراعت و اراضی، جنگلات، سمندری وسائل اور کوآپریٹوز لیناکس اینڈریوز  گرینیڈا کےسینٹ جارجز میں شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران بات چیت کر ہے ہیں۔(شِنہوا)

سینٹ جارجز، گرینیڈا(شِنہوا) گرینیڈا کے وزیر اقتصادی ترقی، منصوبہ بندی، زراعت و اراضی، جنگلات، سمندری وسائل اور کوآپریٹوزلیناکس اینڈریو نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ چین ہمیشہ ہمارا دوست اور ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک نمونہ رہےگا۔

اینڈریو کا چین کے ساتھ طویل عرصے سے تعلق رہا ہے۔ کیوبا میں اپنے ابتدائی سالوں کےمطالعےکے دوران انہوں نے وہاں چینی طلبا کے ساتھ دوستی بنائی تھی۔ چین اور گرینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعداینڈریو نے متعدد مرتبہ چین کا دورہ کیا اور اہم دوطرفہ تعاون کے منصوبوں کے لیے مذاکرات میں ذاتی طور پر حصہ لیا۔

 چین اور گرینیڈا کے درمیان رواں سال سفارتی تعلقات کی بحالی کی 20ویں سالگرہ ہے۔ اینڈریو نے کہا کہ تعلقات میں اضافہ اور توسیع دونوں عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے دیکھتے ہوئے گرینیڈا-چین تعلقات میں مسلسل بہتری آئے گی۔

اینڈریو نے گرینیڈا۔چین تعاون کے منصوبوں کے طویل مدتی اثرات پر بھی زور دیا جس نے نہ صرف گرینیڈا کے عوام کی زندگی کو بہتر بنایا اور غربت کے خاتمے کی کوششوں کو فروغ دیا بلکہ ملک کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!