اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ چین کے روشن اور حیران کن سفر سے...

کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ چین کے روشن اور حیران کن سفر سے محظوظ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نیو کے ترسیلی مرکز کے نمائشی ہال میں کولمبیا یونیورسٹی کا طالب علم جوناتھن ایپسٹین آزمائشی طور پر گاڑی چلا رہا ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کے گروپ کو حال ہی میں شنگھائی میں چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نیو کے ترسیلی مرکز جانے کا موقع ملا جہاں انہوں نے براہ راست بحث ومباحثے میں حصہ لیا۔

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی پر تجسس اور حیرت کے جذبات کے ساتھ طلبہ نے پائیدار نقل و حرکت کے مستقبل کے بارے میں دلچسپ سوالات پوچھے۔ ان کے سوالات نیو کی بیٹریوں کی اقسام، نیو ہاؤس کرائے پر لینے یا تعمیر کرنے کے مقصد،سماجی پائیداری پربجلی کے متبادل حل کے اثر اور ماحول دوست مستقبل کے بارے میں کمپنی کے ویژن سے متعلق تھے۔

نیو کے شو روم میں داخلے پر بہت سے طلبہ نمائشی گاڑیوں کی ڈرائیور سیٹ پر براجمان ہوگئے۔کمپنیوں کی تخلیقی جدت پر مبنی ٹیکنالوجیز سے متاثر پوسٹ گریجویٹ طالبہ اینا ٹورپے کا کہنا تھا کہ ’’یہ شوروم حیران کن ہے‘‘۔میں سمجھتی ہوں اس قسم کی ای وی ٹیکنالوجی ہمارے مستقبل کے لئے نہایت اہم ہوگی۔

دورے کے حوالے سے اپنے خیالات کا خلاصہ پیش کرنے کے سوال پر ٹورپے نے اس دورے کو روشن،تفریحی اور حیران کن کے 3 لفظوں میں بیان کیا۔

27 طلبہ کے گروپ کا دورہ چین کے ان کے 10 روزہ دورے کا حصہ تھا جو 10 جنوری کو ختم ہوا۔دورے میں وہ عظیم دیوار،بیجنگ میں پیلس میوزیم اور شی آن میں ٹیراکوٹا واریئرز کی یادگار پربھی گئے۔یہ تمام مقامات یونیسکو کے عالمی ورثے کے مقامات میں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!