اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نسلی اقلیتی علاقوں میں دیہی بحالی کے لئے 6.66 ارب...

چین میں نسلی اقلیتی علاقوں میں دیہی بحالی کے لئے 6.66 ارب یوآن مختص

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ووژی شان میں ایک نسلی فیشن شو کے دوران اداکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نسلی اقلیتی آبادی والے علاقوں میں دیہی بحالی میں معاونت کے لئے 6.66 ارب یوآن (تقریباً 92.65 کروڑ امریکی ڈالر) فنڈز مختص کئے ہیں۔

نسلی امور کے کمیشنز کے سربراہوں کی ایک کانفرنس کے مطابق ان علاقوں کو اس طرح کے مرکزی مالیاتی فنڈز موصول ہوئے ہیں۔

قومی نسلی امور کمیشن کے ڈائریکٹر پان یوئے نے کہا کہ یہ فنڈز بڑے نسلی اقلیتی آبادی والے علاقوں کو غربت میں کمی اور دیہی بحالی میں اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔

پان یوئے نے کہا کہ نسلی امور سے متعلق ترقیاتی پالیسیوں کو بہتر بنانے، مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانے اور نسلی اقلیتی گروہوں کے لئے منفرد دستکاری برانڈز کو فروغ دینے کے لئے وسیع تر کوششیں کی جائیں گی تاکہ ان علاقوں کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

کانفرنس نے اس سال کمیشن کے اہم امور کے لئے انتظامات کئے جس میں مختلف نسلی گروہوں کے مابین تبادلوں اور انضمام کو فروغ دینا اور نسلی امور سے متعلق قوانین اور ضوابط کو بہتر بنانا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!