اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے تبادلہ پروگرام سے اشیائے صرف کی فروخت میں 13کھرب یوآن...

چین کے تبادلہ پروگرام سے اشیائے صرف کی فروخت میں 13کھرب یوآن سے زائد کا اضافہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں صارفین اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام کے تحت اعانت زر کے لئے درخواست جمع کرارہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اشیاء کے تبادلے کے پروگرام کے تحت اشیائے صرف کی فروخت سے آمدن 13 کھرب یوآن (180.85 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مارچ میں ریاستی کونسل نے اس طرح کی آخری تجدید مہم کے تقریباً 15 سال بعد بڑے پیمانے پر سازوسامان اور اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام کے نفاذ کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔

تازہ ترین اقدام میں  چین نے 8 جنوری کو ملکی طلب اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیاتھا۔

سرکاری اعانت زر کے اہل ملکی آلات کی کیٹیگریز کی تعداد 2024 میں 8 سے بڑھ کر 2025 میں 12 ہوگئی۔ مائیکروویو، واٹر پیوریفائر، ڈش واشر اور رائس ککر کو گھریلو آلات کے تبادلہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!