اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سلامتی کونسل چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں یرغمالیوں کے لئے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے اس معاہدے کے ثالثوں مصر، قطر اور امریکہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت کے حصول کے لئے ان کا غیر متزلزل عزم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے کہ تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید مصائب میں کمی لائی جائے۔ اقوام متحدہ معاہدے پر عملدرآمد کی حمایت کرنے اور فلسطینیوں کو پائیدار انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ضرورت مند تمام شہریوں کے لئے فوری، بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی امداد فراہم کریں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ معاہدہ پہلا اہم قدم ہے لیکن ہمیں مقبوضہ فلسطینی علاقے کے اتحاد، تسلسل اور سالمیت کے تحفظ سمیت وسیع تر مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے تمام کوششوں کو متحرک کرنا ہوگا۔ پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لئے فلسطینی اتحاد ضروری ہے۔
انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ ان تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم پر قائم ہے جن سے امن و استحکام اور فلسطین، اسرائیل اور پورے خطے کے عوام کے لئے زیادہ پر امید مستقبل کو فروغ ملے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link