چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں چھنگ دو مشرقی ریلوے سٹیشن پر مسافر شیرکارقص دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی ریلوے نے رواں سال کے بہار تہوار کے سفری رش جسے چنیون بھی کہا جاتا ہے، کے پہلے دن منگل کو ایک کروڑ3لاکھ 90ہزار لوگوں کے سفر ریکارڈ کئے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک ملک کے ٹرین ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم 12306 نے 12 کروڑ ٹکٹ فروخت کئے۔ بہار تہوار کا 40 روزہ سفری رش یا چنیون 22 فروری کو ختم ہوگا۔
سفری رش کے دوسرے روز بدھ کو شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو اور شین زین جیسے بڑے شہروں میں مسافروں کی آمد و رفت خاص طور پر بہت زیادہ رہی۔
گزشتہ سال دسمبر میں یونیسکو کی جانب سے موسم بہار تہوار کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد رواں سال چین کا یہ پہلا چنیون ہے۔
ٹرانسپورٹ حکام کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں ریلوے کے ذریعے 51کروڑ سے زیادہ مسافروں کے سفر کی توقع ہے، جس میں روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 27 لاکھ 50ہزارمسافر سفر کریں گے جو 2024 کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link