منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترین داستان گوئی کی چینی روایت ’’ہیژین یماکان ‘‘ یونیسکو کی نمائندہ فہرست...

 داستان گوئی کی چینی روایت ’’ہیژین یماکان ‘‘ یونیسکو کی نمائندہ فہرست میں شامل

بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ نے اپنے 20ویں باقاعدہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ داستان گوئی کی چینی روایت “ہیژین یماکان ” کو ’’فوری حفاظت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست‘‘ سے نکال کر انسانیت کے نمائندہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر دیا جائے۔

اسی کے ساتھ اس ورثے کے تحفظ کے مؤثر اقدامات کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے داستان گوئی کی چینی روایت’’ہیژین یماکان ‘‘ کے تحفظاتی پروگرام کو اچھے حفاظتی طریقہ کار کے رجسٹر میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

سال 2024 میں ’’لی‘‘ کے روایتی ٹیکسٹائل تکنیک سمیت تین چینی ثقافتی عناصر کی کامیاب منتقلی کے بعد یہ ہنگامی تحفظ کی فہرست سے ایک اور چینی عنصر کی کامیاب منتقلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ پہلا موقع بھی ہے کہ کسی ثقافتی عنصر نے بیک وقت فہرست کی منتقلی اور اچھے حفاظتی طریقہ کار کے رجسٹر میں اندراج کا اعزاز حاصل کیا ہو۔

’’ہیژین یماکان‘‘ صدیوں پرانی زبانی روایت ہے جو ہیژے قوم میں نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔ یہ کہانیاں ہیژہ زبان میں سنائی جاتی ہیں اور نثر و نظم کا امتزاج ہوتی ہیں، جن میں اس برادری کی تاریخ، بہادری کے قصے، ماہی گیری اور شکار کے طریقے، رسومات اور اخلاقی اصول بیان کئے جاتے ہیں۔ یہ روایت نہ صرف تاریخ کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ نئی نسل کی تعلیم اور کمیونٹی کی تفریح کا بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہی خصوصیات کے باعث یہ صدیوں سے اپنی زندگی اور پائیداری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

سال 2011 میں اسے ہنگامی تحفظ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد سے مختلف فریقین جن میں روایت کو آگے بڑھانے والے ماہرین، کمیونٹی گروپس، تحقیقی و تعلیمی ادارے، غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے مراکز اور مختلف سطحوں کی حکومتیں شامل ہیں ایک مشترکہ اور کمیونٹی مرکز حکمتِ عملی کے تحت ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اس ورثے کی نسل در نسل منتقلی اور اس کی مقبولیت و نمایاں شناخت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

سال 2023 کے دسمبر میں اس عنصر کے تحفظ کی صورتحال سے متعلق اپنا تیسرا ادواری رپورٹ یونیسکو میں جمع کراتے وقت چین نے اس عنصر کو نمائندہ فہرست میں منتقل کرنے کی درخواست بھی پیش کی تھی۔ کمیٹی نے دسمبر 2024 میں اپنے 19ویں اجلاس میں اس ادواری رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔کمیٹی نے چین کی جانب سے کئے گئے تحفظاتی اقدامات کو سراہا اور اس عنصر کی مؤثر منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے کمیونٹی کی مسلسل شرکت اور عملی روایت برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین شمولیتوں کے ساتھ یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرستوں اور رجسٹر میں چینی عناصر کی کل تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 40 نمائندہ فہرست، 3 فوری تحفظ کی فہرست اور 2 اچھے تحفظاتی عمل کے رجسٹر میں درج ہیں۔

نئی دہلی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

داستان گوئی کی چینی روایت "ہیژین یماکان ” کو یونیسکو کی نمائندہ فہرست میں شامل کر لیا گیا

یہ روایت ہیژہ نسلی گروپ کی نسلوں سے صدیوں سے منتقل ہوتی رہی

داستان گوئی میں نثر اور نظم کا منفرد اور دلچسپ امتزاج پایا جاتا ہے

اس میں تاریخ، بہادری کی کہانیاں اور شکار کی روایات بیان کی گئی ہیں

کمیونٹی کی تعلیم اور تفریح میں اس روایت کا اہم اور فعال کردار ہے

یونیسکو نے اسے ہنگامی تحفظ کی فہرست سے باقاعدہ طور پر نکالا

عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہونے کا یہ اعزاز چینی روایت کے لئے ہے

صدیوں پرانی یہ روایت اپنی زندگی اور روح کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی

یہ کامیابی چینی ثقافتی عناصر کی بین الاقوامی پہچان اور اہمیت ظاہر کرتی ہے

داستان گوئی کی چینی روایت ’’ہیژن یماکان‘‘کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!