اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہنوکا کی تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل اس مشکل وقت میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور امن اور روشنی کا جشن منانے کے لئے جمع ہونے والی ملک اور دنیا بھر کی یہودی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل ہر صورت میں یہودی مخالف رویوں کی واضح مذمت کرتے ہیں اور اعادہ کیا کہ مذہبی برادریوں اور پرامن تقریبات پر حملے ناقابل برداشت اور باہمی ہم آہنگی و انسانی وقار کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔



