بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ لیو ہوا آئل فیلڈ کا ثانوی ترقیاتی منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے جو کہ گہرے سمندر میں ملک کا پہلا آئل فیلڈ ہے۔
یہ اہم کامیابی چین کی گہرے سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی ترقی کی صلاحیت میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔
دریائے پرل کے دہانے کے حوض میں واقع لیوہوا آئل فیلڈ ثابت شدہ ارضیاتی ذخائر کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی آف شور ریف چونا پتھر آئل فیلڈ ہے۔ 1996 میں پہلی بار فعال ہونے کے بعد سے یہ آئل فیلڈ اب تک 2 کروڑ ٹن سے زائد خام تیل پیدا کر چکا ہے۔
تاہم تقریباً 14 کروڑ ٹن کے اضافی ذخائر سمندری تہوں میں موجود ہیں جن سے استفادے کے لئے ثانوی ترقی ضروری ہے۔
ثانوی ترقیاتی منصوبہ 2 آئل فیلڈز، لیوہوا 11-1 اور لیوہوا 4-1 پر مشتمل ہے جو پانی کی تقریباً 305 میٹر اوسط گہرائی والے علاقے میں واقع ہیں۔ اس منصوبے میں 32 پیداواری کنوئیں شامل ہیں۔
ستمبر 2024 میں کنوؤں کے پہلے بیچ کےشروع ہونے کے بعد روزانہ خام تیل کی پیداوار 3ہزار 900 ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔



