بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہانگ کانگ کی عدلیہ کے خلاف بعض ممالک کی کھلی بہتان تراشی پر شدید برہمی اور بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے معمول کی نیوز بریفنگ میں جمی لائی کے متعلق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا جس کے حوالے سے برطانیہ اور دیگر ممالک نے دعویٰ کیا تھا کہ ہانگ کانگ کی عدالتی اور صحافتی آزادیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ہانگ کانگ میں چین مخالف ہنگاموں کے محرک جمی لائی کو پیر کے روز دو الزامات پر مجرم قرار دیا گیا جن میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ ساز باز کرنے اور اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کی سازش شامل ہیں۔



